جگتیال22 ؍جنوری:
زین نیوز
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے حلقہ اسمبلی جگتیال ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے بروز جمعہ 6115روپیوں کے عطیہ دیا ۔ انھوں نے آج اپنے کیمپ آفس میں اپنی اہلیہ رادھیکا کے ہمراہ رام مندر کی تعمیر کے چندہ اکٹھا کرنےو الےہندو تنظیموں کے ذمہ داروں کو چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر وی ایچ پی ‘ آر ایس ایس ‘ بجرنگ دل کے قائدین جڑگے پرتوشم‘ مہ پال ریڈی‘ رمنا اور دیگر موجودتھے۔ بعدا زاں انھوںنے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت رکن اسمبلی و ہندو ہونے کے ناطے رام مندر کی تعمیر کے لئے عطیہ دئیے ہیں انھوں نے کہاکہ وہ ہندو ہیں اور ریاست کے وزیر اعلیٰ بھی ہندو ہیں اور وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں رکن اسمبلی کورٹلہ کی جانب سے کیے گئے ریمارکس پر انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انکا مقصد ہندؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا ۔انھوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین چندہ کی وصولی کے بعد تصاویر کے ذریعہ اپنی تشہیر کررہے ہیں۔واضح ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغازکے بعد جگتیال میں بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے ضمن میں ریالی نکالی گئی تھی اور گذشتہ دد تین دنوں سے جگتیال کے علاوہ اطراف و اکناف کے موضعات میں بھی چندہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔
