کاماریڈی : 18؍جولائی
(زین نیوز)
کماریڈی ضلع کے مدنور منڈل میں قومی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ مخالف سمت سے تیزی سے آنے والی کنٹینر لاری آٹو سے ٹکرا گئی
آٹوڈرائیور نے مسافروں بھرے آٹو کو کچھ فاصلے تک غلط راستے( رانگ روٹ) پر لے گیا۔۔ قومی شاہراہ پر قریبی پل کے نیچے سے اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے آٹو ڈرائیور مخالف سمت سے آیا اور لاری سے ٹکرایا۔اس حادثہ میں آٹو میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ میں آٹو کے پرخچے اُڑگئے۔یہ واقعہ پیر کو قومی شاہراہ 161 پر مدنورو منڈل کے مینورو میں پیش آیا

لاری کے سامنے والے حصہ میں آٹو گھس گیا جس کی وجہ سے آٹو میں سوار مسافرو ں کی لاشیں آٹو میں پھنس گئیں اور جائے وقوعہ پر خوفناک مناظرتھے۔
پولیس اور مقامی لوگ لاری کے نیچے پھنسے آٹو کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے میں کنٹینر لاری ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہو گئے۔ کنٹینر لاری حیدرآباد سے گجرات جارہی تھی
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ آٹو ڈرائیور کا غلط راستہ اختیار کرنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے چھ لوگوں کو ایک آٹو میں بٹھایا اور جہاں چار سفر کرنے والے تھے اوروہاں سے غلط راستے پر لے گئے۔
کاماریڈی پولیس نے پنجنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم قریبی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔مہلوکین کی ابھی تفصیلات معلوم ہونی ہیں۔ اور یہ بھی پتہ چلنا ہے کہ یہ لوگ جاری ہے۔ فی الحال پولیس متوفی کے فون کے ذریعہ ان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے