بنگلور:26؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کرناٹک ریاست میں مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا کے مثبت معاملات کے پیش نظر چیف منسٹر کرناٹک مسٹر یدوراپانے ریاست میں 27؍اپریل سے مکمل دو ہفتوں کا لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہےکرناٹک کابینہ نے چیف منسٹر یدورپا کے زیر قیادت منعقد ایک اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے
کرناٹک میں14 دن تک رہے گا لا ک ڈاون کے دوران عوامی ٹرانسپورٹ ‘ کاروباری و تجارتی ادارے بند رہیں لاک ڈاون کے دوران ضروری خدمات اشیائے ضروری کی خرید ی کے لئے صبح 6؍بجے تا 10؍بجے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی‘تعمیر ، مینوفیکچرنگ اور زراعت کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے
ناٹک کے وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ "ریاست کے اسپتالوں میں بستروں کی قلت ہے۔ کووڈ -19غیر متوقع طور پر پھیل رہا ہے۔ چھوٹے تجاروں اور عام لوگوں کی زندگیوں اورانکے جانوں کے تحفظ کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیاہے
بنگلور میں کوروناکی وباء تیزی کے ساتھ پھیل چکی ہے ‘ ملک میں سب سے زیادہ کورونا معاملات رکھنے والے دہلی اور ممبئی کو بنگلور نے پیچھے چھور دیا ہے
بڑھتے ہوئے مثبت معاملات سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات موجود نہیں ہیںاور طبی امداد نہیں ملے گی تو بہت ساری زندگیاں ضائع ہوجائینگی
بنگلور اس وقت ملک میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہونے والے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس تناظر میں چیف منسٹر یدیورپا نے لاک ڈاؤن کو کورونا کنٹرول کے لئے آخری ہتھیار ہی واحد راست سمجھا ہے
