کریم نگر:10/مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
حافظ رضوان فلاحی ناظم مدرسہ فیض ابرار کریم نگرکی اطلاع کے بموجب مدرسہ فیض ابرار کے زیرِ اہتمام ان شاء اللہ بتاریخ 11 مارچ 2021ء بروزِ جمعرات بعد نمازِ عشاء متصلا بمقام این این گارڈن اشوک نگر کریم نگر میں بعنوان” معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم و دستار بندی حفاظ اکرام”کے عنوان پر ایک عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہوگا،
- جس میں گجرات کے مشہور عالمِ دین، شعلہ بیان مقرر
حضرت مولانا قاری احمدعلی فلاحی صاحب دامت برکاتہم کا ایمان افروز خطاب ہوگا، نیز خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام بھی کیا جارہا ہے،لہٰذا ضلع کریم نگر کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ مع دوست واحباب کثیر تعداد میں جلسے میں شریک ہوکر زیادہ سے زیادہ جلسے کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔مزید تفصیلات کے لیےموبائیل نمبر9700358692۔پر رابطہ کریں
کریم نگر میں بعنوان” معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم و دستار بندی حفاظ اکرام”
