نئی دہلی : 16؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی ایک بس منگل کی صبح 11.10 بجے کشمیر کے پہلگام میں 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔ بس میں آئی ٹی بی پی کے 39 عہدیدارر اور جموں و کشمیر پولیس کے 2 عہدیدار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ بس کا بریک فیل ہونا بتایا جا رہا ہے۔ تمام جوان امرناتھ یاترا کرکے ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔
یہ جوان امرناتھ یاترا کے آغاز کے مقام چندن واڑی سے پہلگام آ رہے تھے۔ اس دوران ڈرائیونے کنٹرول کھو دیا گیا اور بس کھائی میں جاگری۔ مقامی حکام نے بتایا کہ زخمی عہدیداروں کو ہسپتال لے جانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر نےمیڈیا کو بتایا کہ زخمی جوانوں کا اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔ 19 ایمبولینسیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کو تیزی سے چلانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ابھی تک ہمارے پاس 6 جوانوں کی موت کی خبر ہے۔ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔
Pahalgam, J&K | Six ITBP personnel have lost their lives, while several other personnel received injuries, who are being airlifted to Army hospital, Srinagar for treatment: Police
A bus carrying 37 ITBP personnel and two J&K Police personnel fell into riverbed in Pahalgam today pic.twitter.com/lVhNooPzlT
— ANI (@ANI) August 16, 2022
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کے 37 عہدیدار اور جموں و کشمیر پولیس کے تین عہدیدامرناتھ یاترا پر ڈیوٹی سے واپس لوٹ رہے تھے، جو 11 اگست کو ختم ہوئی ہے۔ دہلی میں آئی ٹی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک بس 40 عہدیدار وں کو لے کر سڑک کے کنارے ندی میں گر گئی۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ایک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لے جانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ بس کی بریکیں فیل ہو گئی تھیں۔
