کورونا سے متاثر مندر کے پجاری کو اسد الدین اویسی نے دواخانے شریک کروایا۔ جذبہ انسانیت کی ستائش

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد: 24؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کے جذبہ انسانیت کی ہر طرف سے ستائش ہورہی ہے ‘ ایک فون کال پر مندر کے پجاری کو دواخانے میں شریک کروایا جہاں علاج جاری ہے

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانا شہر لال دروازہ کے صدر بچاری نرسہما پنتلو جو کورونا سے متاثر تھے آکسیجن کی سطح کم ہوگئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں فوری طور پر دواخانے میں شریک کروانے کی ہدایت دی تھی تاہم حیدرآباد کے کسی بھی دواخانے میں بستر نہیں ملا ڈاکٹروںنے شریک کرنے سے انکار کردیا
تفصیلات کے مطابق لال دروازہ کے صدر بچاری نرسہما پنتلو گذشتہ چار پانچ دنوں سے کورونا سے متاثر تھے اور گھریلو قریطینہ میں تھے

جس کے بعد ان کے جسم میں اکسیجن لیول کم ہوگئی پرائیویٹ دواخانوں کے چکر کاٹے لیکن کہیں بھی بستر نہیں ملاجس کے بعدبجاری کے بڑے فرزند نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی سے فون پر رابطہ کیا اور تفصیلات سے واقف کروایا
جس کے بعد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شاہ علی بنڈی کے آسرا اسپتال کو فون کرتے ہوئے پجاری کو فوری طو ر پر دواخانے میں شریک کرنے اور علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی جہاں صدر پجاری کا علاج جاری ہے۔ جس کی خبر سوشیل میڈیا میں وائر ل ہونے کی بعد تمام گوشوں سے بیرسٹر اسد الدین اویسی کی سرہانہ کی جار ہی ہے