کورٹلہ 20/ مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہرکے بعدمثبت معاملات میں تیزی کے اضافہ کے ساتھ ملک کے مختلف ریاستوں کے اضلاع میں مثبت معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے گذشتہ دو دنوں سے ضلع جگتیال کے منڈلس میں سرکاری اسکول میں اسکولی طلباء او ر اساتذہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں
جگتیال مستقرکے اقامتی اسکول میں 19؍ میں طلبا کے کورونا سے متاثر ہوئے تھے ضلع جگتیال کے سارنگا پور منڈل کے رنگا پیٹ میں بھی اسکولی طلباء کے علاوہ اساتذہ کورونا سے متاثر ہوے ہیں
وہیں اب
شہر کورٹلہ میں مثبت معاملات درج ہونے کے بعد شہریان کورٹلہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔کیونکہ سابق میںکورونا وائرس کی وجہ سے شہر کی عوام نے کافی مشکلات کا سامنا کیاہے ڈاکٹر نوین سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل کورٹلہ نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ سرکاری دواخانہ کورٹلہ میں جملہ 46 افراد کا کرونا ٹسٹ کیا گیا جسمیں 5 افراد مثبت پاے گئے جنھیں ہوم کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے

انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 3ماہ کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں آج کیس درج ہوۓ ہیں ڈاکٹر نوین شہریان کورٹلہ سے اپیل کی کہ وہ وائرس کی ذد میں آنے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ماسک کے استعمال کو لاذم بنائیں،سماجی فاصلہ اختیار کریں،اور ہاتھوں کو سینی ٹائیز کرتے رہیں انہوں نے کہاکہ ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔
ایسے افراد جن کی عمر 60سال ہے وہ سرکاری دواخانہ رجوع ہوکر ویکسین لگواسکتے ہیں۔اور 45سالہ وہ افراد جو کسی امراض شوگر،بی۔پی،اور مختلف اقسام کے امراض کی دوا لے رہے ہیں دواخانہ رجوع ہوکر ویکسین کا ٹیکہ لے سکتے ہیں۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں۔
