- حیدرآباد:20؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
حلقہ گریجویٹس حیدرآباد-رنگاریڈی-محبوب نگر سے ایم ایل سی انتخابات میں انجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی دختر ٹی آریس کی اُمیدوارہ ر سرابھی وانی دیوی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کی نشست پر قبضہ کرلیا

گذشتہ چار دنوں سے جاری رائے شماری میں مسلسل تجسس برقرار تھا تاہم آج رائے شماری کے اختتام کے بعد سرابھی وانی دیوی دوسرے ترجیح ووٹوں سے جیت گئیں۔سرابھی دیوی کے کامیابی کا انتخابی عہدیداروں کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا

۔راے شماری کے آغاز سے ہی ٹی آر ایس کی امیداوارہ وانی دیوی بی جے پی کے ایم ایل سی اور امیدوار رام چندراراؤ پر اپنی سبقت بنائی رکھی تھی ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی نے جملہ1,12,689ووٹ حاصل کیے جنکہ انھیں63,580 ووٹ دوسری ترجیح کے ہیں اسطرح وانی دیوی نے جملہ 1,49,269 ووٹ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار رام چندراراؤ کو شکست دیتے ہوئے بی جے پی سےایک ایم ایل سی نشست چھین لی۔
بی جے پی امیدوار رامچندر راؤ کو پہلی ترجیح ووٹ 104,668ملے جبکہ دوسری ترجیح کے لئے32899ووٹ حاصل ہوئےانھوں نے جملہ1,37,655 ووٹ حاصل کیے
حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی حیدرآباد، رنگاریڈی محبوب نگر سے ٹی آرایس امیدورا وانی سرابھی دیوی نے 11,703 ووٹوں کی اکثریت سےکامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو شکست سے دوچار کیا۔
ٹی آرایس امیدوراہ وانی سرابھی دیوی کی کامیابی کے بعد ٹی آرایس حلقوں میں جوش و خروش بڑ ھ گیا جس کے بعد ٹی آریس قائدین و کارکنوں نے مٹھیایاںت قسیم کی اور جشن مناتے ہوئے پٹاخے چھوڑئے۔

رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا* نے گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹی آر ایس امیدوار و دختر سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ’ *سرابھی وانی دیوی* کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی دوران تلنگانہ میں بھون میں کامیابی کے جشن مناتے وقت پٹاخے چھوڑنے کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ا ۔
