چنور:4؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست کے منچریا ل ضلع کے چنور منڈل کی کاٹن ملز میں آج دوپہر آتشزدگی کی مہیب واردات پیش آئ۔ کاٹن ملز میں سوتی (کپاس) کی چکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے تقریباً500سے زائدسوتی گانٹھ جل کرخاکستر ہوگۓ۔نقصان کا اندازہ ایک کروڑ کیاگیا ہے ۔سی سی آئی اور پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے کسانوں سے کپاس خرید کر جیننگ کی جاتی تھی۔جس کو تھیلوں کا ملوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔حادثہ کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ، اطلاع کے ملتے ہی فائر بریگیڈ کےعملہ نے مقام حادثہ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
