ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کو دھمکی

تازہ خبر قومی

15؍اگست کو ترنگا نہ لہرائیں اور اپنے گھر پر رہیں
نئی دہلی:4؍ا گسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
خالصتان کے حامی شدت پسند پتونت سنگھ پنونے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کو 15 اگست کو ترنگا نہ لہرانے کی دھمکی دی ہے۔ اورکہا کہ بہترہوگا وزیراعلیٰ اس دن پرچم لہرانے کے بجاۓاپنے گھر پر رہیں۔
بتایاگیاہے کہ گورپتوت سنگھ پننو سے موسوم ریکارڈ شدہ بے ترتیب فون کالز کے ذریعہ اس طرح کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ کو براہ راست کال نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ چنددنوں سےپنجاب ‘ہریانہ اور ہماچل پردیش کے لوگوں کو دھمکی آمیز کالزموصول ہورہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر کو دھمکی دی گٸ تھی کہ وہ 15 اگست کوقومی پرچم لہرانے سے گریزکریں۔

گورپونت سنگھ پنو نے پچھلے سال بھی ہریانہ کےخلاف زہر اگلاتھا۔ جس پر گروگرام میں پنو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جے پی نڈا کو دھمکیاں بھی ملیں ۔حال ہی میں گورپتونت سنگھ پنو نے بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار کوبھی ایسی ہی دھمکی دی تھی۔

پیر کو پنو نے یہ دھمکی اونا کے صحافیوں کو فون کال کے ذریعے دی۔سکھ فار جسٹس دھڑے کے گرو پتونت سنگھ پنو نے کہا کہ جے پی نڈا ذاتی طور پر ملک کے ہزاروں کسانوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

جب صحافیوں نے اس معاملہ کو پولیس کے علم میں لایا گیاتو ایس پی اونا ارجیت سین ٹھاکر نے تحقیقات اس کی کی بات کہی اور کہا کہ پنو کے اس طرح ذہنیت کو ہم پنپنے نہیں دیں گے

: منوہر لال نے کہا کہ 15 اگست کو دھمکی آمیز کال براہ راست انہیں وصول نہیں البتہ سیکوریٹی نقطہ نظر سے ہمارا نظام سخت ہے ، ایجنسیاں بھی تیار ہیں۔