النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے صحافیوں کی تہنیت

بین الریاستی مضامین

جگتیال 81؍جنوری
زین نیوز
النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ضلع جگتیال کے زیر اہتمام پریس کلب جگتیال ( ائی جے ی ) کے نو منتخبہ عہدیداران او ر اراکین کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب زیرصدارت حافظ اسعد احمد نصیردفتر النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ضلع جگتیال منعقد ہوئی جس میں پریس کلب جگتیال کے نائب صدر مرزا فضل اللہ بیگ( اعتماد)‘ اراکین عاملہ محمد سلیمان ( آندھرا پربھا) محمد یونس سعید ( شمس ٹائمز)کو شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔صدر حافظ حافظ اسعد احمد نصیر‘ سکریٹری حافظ اکبر خان ‘سید شہوار مشٹر تلنگانہ ونائب صدر النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ضلع جگتیال حافظ اسلم رشیدی (اسٹاف رپورٹر قاصدھنداردو انگریزی)نے نو منتخبہ عہدیداران اور اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئےنیک تمنائیں وابستہ کیں۔ اس موقع پر النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ضلع جگتیال کے کارکنان ودیگر موجود تھے