81؍جنوری
زین نیوز
ضلع جگتیال کے ویلگاٹور منڈل مستقر کے مضافات میں پہاڑوں کی بلاسٹنگ سے زبردست مالی نقصانات ہورہے ہیں بلاسٹنگ کی وجہ سے اطراف و اکناف کے زرعی کنویں اُوپری سطح سے مٹی گر کر ناکارہ و بند ہورہے ہیں تو دوسری جانب بلاسٹنک سے اسکے پتھر ہوا میں اُڑ کر ایک ایک کلو میٹر دور ہوا میں گر رہے ہیں اس نا صرف اطراف و اکناف کی زمینات سے تعلق رکھنے والے کاشت کار و چرواہے انجانے میں راستہ سے گذرنے والے افراد کا بھی زد میں آنے کا خطرہ ہے۔پہاڑوں کو طاقتور دھماکو اشیاء سے بلاسٹ کرنے کی وجہ سے قریب کے موضعات کے مکانات میں دراڑیں پڑ رہی ہیں جس کے زیر اثر گذشتہ چند دن سے ایک کے بعد ایک مکانات منہد م ہورہے ہیں ۔مذکورہ آواز سے اطراف کی گاؤں کی عوام کی جینا دو بھر ہوگیا یہ دھماکے اتنے طاقتور آوازر کے ساتھ ہورہے ہیں کے چند ایک افراد کے کان کے پردے پھٹ رہے ہیں محکمہ جات ریونیو‘ مادانیات ‘ پولیس ‘ فائر بریگیڈ ‘ اور ویجلینس کی جانب سے اس جانب توجہ دینے ضرروری ہے کیو ں کہ اس قسم کی بلاسٹنگ کے لئے ان محکمہ جات سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔
