پہلے کارناموں کاجائزہ لیں پھر تنقید کریں
حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراکا دورہ نظام آباد
نظام آباد:28؍فروری
(پریس نوٹ )
بتاریخ 28/فبروری بروز پیرمختلف تنظیمی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے آج ریاستی جنرل سکریٹری نے نظام آباد کا دورہ کیا اور اپنے زریں خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ آج ہمارے مسلمان بھی ملک وملت کے لےء اکابرین کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو فراموش کرچکے ہیں جن سے واقف ہونا موجودہ حالات کا عین تقاضہ ہے خود شہر نظام آباد کے جمعیتی اکابرین مولاناضمیر احمد صاحب مولانا عطاء الرحمان جامی قاسمی مولاناڈاکٹر عبدالقدوس زعیمی حافظ معظم علی صاحبان کے علاوہ مولاناسید ولی اللہ قاسمی جیسی نابغہ روزگار شخصیات نے مزاج جمعیۃ کو سمجھتے ہوے ہر موڑ پر ملت اسلامیہ کی رہبری فرمای جمعیۃ علماء کی سو سالہ تاریخ اور بے مثال کارنامے ہیں
لیکن لوگ اس سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے اس کو ایک عام جماعت سمجھتے ہیں حالانکہ ملک کی آزادی میں اکابرین جمعیۃ نے جو قربانیاں دی ہیں یہ ملک کے اوپر ایک احسان ہے جس کو آج یادرکھنے کی ضرورت ہے آج ہماری اپنی صفوں میں بھی ایسے لوگ اپنے آپ کو قلمکار کانام دے کر جمعیۃ علماء اور دیگر کام کرنے والی تنظیموں کو ہدف ملامت بناتے ہیں اور اس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں میں نہیں کہتاطکہ تنقید نہ کرو بلکہ کہنا یہ چاہتا ہوں کہ پہلے تنظیمی کاموں کا سچے صاف دل سے جائزہ لو پھر تنقید کرو جس سے تعمیر وجود میں آتی ہے آج تنقید براے تخریب کا مزاج عام ہوتا جارہا ہے

نوجوان علماء اور عوام میں اس بات کا شعور ختم ہوتا دکھای دے رہا ہیکہ کس جماعت کو وہ نشانہ بنارہے ہیں کن شخصیات پر وہ اپنے تیر چلارہے خدارامیدان عمل میں آو ہھر کام کرو تو تمہیں کسی پر انگلی اٹھانے کا حق مل سکتا ہے صرف تحریروں اور واٹس اپ وفیس بوک اور سوشل میڈیا پر تنقید کرتے رہنے سے کوی حاصل نہیں ہوتا اجلاس میں ریاستی جمعیۃ علماء کی بے مثال کارکردگی اور اکابر علماء کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوے الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر تلنگانہ وآندھراکی انتھک کوششوں اور سیاسی میدان میں بھی مسلمانوں راہ نمای کا تذکرہ کرتے ہوے کہا کہ مسلم تحفظات کےلئے آپ نے دن رات ایک کردئیے اور حاصل کرکےہی دم لیا
جس کے نتیجہ میں آج تحفظات کے 18/ سالہ اس دور میں تلنگانہ وآندھرا سمیت 21/لاکھ نوجوان طلباء وطالبات نے استفادہ کیا اور کررہے ہیں جمعیۃ علماء کی روح رواں فداے ملت مولانا سید اسعد مدنی کے بارہ میں کہا کہ وہ۔ایک مردجاہد تھے جنہوں نے سب سے پہلےپارلیمنٹ میں مسلم ریزرویشن کے تعلق سے آواز اٹھای اور باضابطہ مومنٹ چلایا جمعیۃ کے خدام وکارکنان کومزید عزم وحوصلہ کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کرتے ہوے کہا کہ ہم ایک ایسی جماعت کے خدام ہیں جننکو انبیاء کرام کا وارث کہا گیااور ہم ایک ایسے جھنڈے تلے قائم ہیں
جس ہرچم کے نیچے مکہ کے کفار ومشرکین کو بھی امان ملی تھی یہی وہ جھنڈاہے جس کے نیچے اللہ کے نبی نے فتح مکہ کے موقع پر تمام ہی مجرموں کو امان دیا تھا جن کو اپنے ہلاک ہونے اور قتل کےء جانے کایقین تھا مگر حضور علیہ السلام نے ان سب کو معاف کرتے ہوے عام امن ومان کا اعلان فرمادیا آج کے اس فرقہ پرستی والے دور میں ہمیں پورے عزم وحوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے اور ملک وملت کی تعمیر وتحفظ کےلےء تن من دھن کی بازی لگانے کی ضرورت ہے ہم مساجد کے منبر ومحراب سے لوگوں میں دینی شعور بیدارکرائیں نمازوں کے اہتمام کی دعوت دیں اور جمعیۃ کے پلاٹ فارم سے قوم وانسانیت کی خدمت وفلاح کاکام انجام دیں یہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے
اس موقع پر آپ کی آمد اور کارناموں کو سراہتے ہوے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے شال پوشی وگل پوشی کی گیء مولاناسید سمیع اللہ ضلع صدرجمعیۃ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری مولاناارشدعلی قاسمی سکریٹری محمد نصیر الدین نائب صدرمحمد افضل الدین آرگنائزر مفتی رفیق ذاکر صدرجمعیۃ علماء منڈل آرمور مولانامحمداحسان احمد قاسمی مولاناصابر مفتاحی مولاناخالد بیگ کنداکرتی حافظ افضل بیگ حافظ افسر حافظ عقیل الدین مفتی عابد ورنی مفتی ماجد چندور کےعلاوہ جملہ منڈلوں کے صدور وخدام نے شرکت کرتے ہوے پروگرام کو کامیاب بنایا
