پرکاشم: 28؍فروری
(زین نیوز)
ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں تین طالبعلموں کی موت واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق
آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کے تنگوتور منڈل سے تعلق رکھنے والےتین طالبعلم اتوار کو لاپتہ ہوئے تھے
انکی لاشیں پو نڈور کے قریب پوداوری پلیم کے موسی ندی میں ملی ہیں۔ان کی شناخت وگورلہ واسو (15) چنچو مہیش (13) اور لنگاٹوٹی جگن (12) کے طور پر کی گئی ہےبتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں جو کرکٹ کھیلنے گئے تھے
موسیٰ ندی میں تیرنے کے لیے پانی میں اترئے تھےریت کے لیے کھودی گئی ،گہرے گڑھوںمیں پھنسنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔یہ تینوں جب شام تک بھی گھر واپس نہیں ہوئے تو ان کے پریشان حال افراد خاندان نے ان کو تلاش کرنا شروع کردیااور پولیس میں شکایت درج کروائی ۔
تاہم آج ان کی نعشیں ندی میں دستیاب ہوئی ہیں۔ تین طالبعلم کے غرق ہونے کے واقعہ سے ان کے خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اورسکتہ طاری ہوگیا۔ واقعہ کی اطلا ع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد نعشوں کو باہر نکوایا۔
