حیدرآباد:7؍فروری
زین نیوز
خانگی ہسپتالوں میں آروگیہ شری کے تحت علاج کی سہولت کی برقراری پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔ حکومت اور خانگی ہسپتالوں کے درمیان آروگیہ شری کے تحت علاج کے بقایاجات کی ادائیگی کا بھی مسئلہ ہے۔ کچھ وقت سے خانگی ہسپتالوں نے آروگیہ شری کو قبول کرنا بند کردیا۔ اس دوران وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کی نگہداشت سے متعلق خدمات کا جامع جائزہ لیاگیا جس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دواخانے آروگیہ شری خدمات فراہم کریںگے۔ وزیر صحت نے یہ وضاحت نہیں کی کہ خانگی ہسپتالوںمیں آروگیہ شری کے تحت علاج کو بند کردیا جائے گا۔ تاہم ان کے اس بیان سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہیلت انشورنس اسکیم پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
