چیف منسٹر کی تبدیلی سے متعلق کے سی آر کی وضاحت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد :7؍فروری
نمائندہ خصوصی
ٹی آریس کے ریاستی ہیڈ کواٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کی ریاستی عملہ کے اجلاس کا اختتام عمل میں آیا جو آج دوپہر منعقد ہوئی تھی زائد از دوگھنٹو ں جاری منعقدہ اجلا س میں چیف منسٹر مسٹر کےچندر شیکھر راؤ نےپارٹی قائدین کو ضروری ہدایتیں دیں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف منسٹر کی تبدیلی سے متعلق گذشتہ چند دنوں سے میڈیا اور پارٹی حلقوں میں جاری تشہری مہم کو اس وقت یہ کہتے ہوئے بریک لگا دیا کہ وہ چاق اور چوبند ہیں اس لئے چیف منسٹر کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انھوں نے کہاکہ وہ پوری طرح سے صحت مند ہیں اور آئندہ دس سال تک چیف منسٹر کے عہدہ پر وہی فائض رہینگے۔انھوں نے ارکان اسمبلی و کونسل اور پارٹی کے قائدین کو ہدایت دی کہ بلاوجہ سے ریمارک کرنے سے گریز کریں ۔چیف منسٹر کی عدم تبدیلی سےمتعلق انکا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جبکہ پارٹی کے چند ایک قائدین اور وزراء کے ٹی آر سے قریب ہونے کے لئے ان کے چیف منسٹر بننے کے متعلق بیان بازی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جارہے تھے