اتراکھنڈ میں گلیشیئر پگھلنے سے 150 ہلاک۔ متعدد لاپتہ

تازہ خبر قومی

اتراکھنڈ:7؍فروری
ویب ڈیسک
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہےتپوون میں گلیشیئر پگھلنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہےمیں کئی گاؤں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ گلشیئر تھالی ندی کے کنارے کنارے بہہ رہا ہے۔ گلیشئر ٹوٹنے سے زبردست تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔جوشمٹھ کے رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹنے کی خبر کی تصدیق جوشی مٹھ سے ہیڈ کانسٹٹبل منگل سنگھ نے کی ہے۔ اس میں  150 لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔گلیشیئر کے سیلاب کی وجہ سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ کچھ جھولا پول بھی اس کے زد میں آگئے ہیں ۔ نیز این ٹی پی سی کے ذریعہ تعمیرکئے جارہے تپوان وشنوگڑھ ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے ڈیم سائڈ بیریج سائٹ کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں آرہی ہیں
اتراکھنڈ کے متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے
اطلاع کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے دھولی ندی میں سیلاب آگیا ہے ،  چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہےرشی گنگا میں گلیشیئر ٹوٹنے سے پانی بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باڑھ اور انسانی نقصان کے امکانات ہیں۔مدن کوشک نے بتایا کہ ہریدوار ، رشی کیش اور سری نگر کے تمام محکموں نے گنگا کے کنارے والے علاقوں کوخالی کرا لیا ہے۔ تپوان علاقے میں گلیشئیر پھٹ جانے کے باعث دھولی گنگا ندی میں شدید سیلاب کے باعث متعدد پل بہہ گئے۔وہیں گلیشیئر ٹوٹنے پر وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈی ایم چمولی سے مکمل معلومات حاصل کیں۔وزیراعلی مسلسل پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متعلقہ تمام اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکموں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہےاطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔ چمولی ضلع کے ندی کنارے کی بستیوں کو پولیس لاوڈ اسپیکر سے الرٹ کررہی ہے شری نگر انتظامیہ نے ندی کے کنارے کی بستیوں میں رہ رہے لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی ہے ۔