ایم ایل سی کے کویتا کے ہاتھوں مفت طعام مرکز کا افتتاح

بین الریاستی تازہ خبر

کچن تمام تر عصری مشنری سے لیس۔ ایک گھنٹے میں ہزار روٹیاں تیار کرنے کی صلاحیت

نظام آباد:17/فروری

(پریس ریلز)

نظام آباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کیدختر و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے نظام آباد میں یتیموں اور بھوکوں کو مفت طعام مہیا کرنے کی غرض سے ایک اور مرکز کا افتتاح کیا۔ اس طرح ضلع نظام آباد میں گزشتہ 4 سالوں میں اس طرحکے مراکزکی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔ ان مراکز میں مطبخ کو عصری مشنری سے لیس کیا گیا ہے جس سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کھانا تیارکیا جاسکتا ہے۔ ان کچنس میں بڑے پیمانے پر کھانا تیار کرنے کیلئے درکار تمام سامان مہیا کیا گیا ہے تاکہ بڑی تعداد میں کھانا تیار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مستحقین میں فراہم کیا جاسکے۔ محترمہ کویتا نے پیر کی شب اس جدید طرز کے مطبخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر پرشانت ریڈی، ضلع پریشد چیرمین وٹھل راؤ کے علاوہ اراکین اسمبلی جیون ریڈی، گنیش گپتا اور کونیرو کونپا بھی موجود تھے۔ ان کچن میں موجود عصری مشینوں کی خصوصیت یہ ہے کہ اس مشین کے ذریعہ محض 20منٹ کے قلیلوقت میں ایک کنٹل چاول پکایا جاسکتا ہے۔ روٹی بنانے کی عصری مشین کی خصویت یہ ہے کہ اس کے ذریعہ محض ایک گھنٹہ میں ایک ہزار روٹیاں تیار کی جاسکتی ہیں۔ محترمہ کویتا نے بتایا کہ اس جدید طرز کے کچن کے آغاز کا مقصد ہے زیادہ سے زیادہ بھوکے افراد کو خوب شکم سیر کرایا جاسکے۔محترمہ کویتا نے سب سے پہلے نظام آباد کے پیداسوپتری میں نومبر 2017 کو اس نوعیت کے پہلے مفت کھانا فرام کرنے کے مرکز کا آغاز کیا تھا۔ اس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہوں نے اس پروگرام کو وسعت دی اور ضلع نظام آباد کے مزید 2 مقامات بودھن اور آرمورمیں ان مراکز کا قیام عمل میں لایا۔ محترمہ کویتا نے

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی پریشان حال افراد کی خدمت اور ان کی بھوک مٹانے کی غرض سے نظام آباد، جگتیال اور میٹ پلی میں تین خیراتی مراکز قائم کئے تھے اور دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پریشان حال مزدوروں کی بھوک مٹائی تھی۔ رکن قانون ساز کونسل کی جانب سے قائم کردہ مفت "کھانا مراکز” سے روزانہ 2 ہزار سے زیادہ افراد استفادہ کرتے ہیں اور اپنی بھوک مٹاتے ہیں۔ ان مراکز سے استفادہ کرنے والوں میں یتیم بچوں کے علاوہ ہسپتالوں میں شریک مریض اور ان کے معاونین و رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ رکن کونسل کویتا کی جانب سے چلائے جانے والے مراکز کا کام صرف سرکاری سکیورٹیز تک ہی محدود نہیں ہے۔ کویتا نے جولائی 2018 میں نظام آباد ضلع کتب خانہ کے نزد ایک اننادنم مرکز بھی قائم کیا۔ اس مرکز کا مقصد غریب طلباء کی بھوک مٹانا ہے تاکہ بھوک ان کی تعلیم میں حائل نہ ہوں۔ کویتا کی جانب سے قائم کردہ ان مراکز سے ایک اندازہ کے مطابق تاحال 8 لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کرچکے ہیں۔ رکن کونسل کویتا کے ان فراخدلانہ اقدامات کی نہ صرف ریاست بلکہ ملک اور بین الاقوامی سطح پرستائش کی جارہی ہے۔