محمد مجاہد خان ابھرتا ہوا کرکٹ کا روشن ستارہ

تازہ خبر فلمی

نظام آباد:17؍فروری
محمد عبدالمصور
تلنگانہ ریاست نظام آباد ضلع کے بابا پور بھیمگل منڈل سے کرکٹ میں دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد مجاہد خان ” جو ایک طویل عرصے سے کرکٹ میں اپنی صلاحیت و قابلیت کے جوہر دکھا رہا ہےگذشتہ کچھ سالوں سے مذکورہ کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کرچکا ہے۔حیدرآباو کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سےحیدرآباد میں گزشتہ جمعرات کو کھیلے گئے اے ٹو ڈیویژن آزاد سی سی ٹسٹ کے پہلی اننگ میں مجاہد نے دو وکٹیں اور دوسری اننگ میں صرف23رن دیکر 7وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ذمہ داران کرکٹ کو حیرت زدہ کردیامحمد مجاہد خان جو حافظ قرآن بھی ہیں اور انہوں نے تین سال تک عالم کورس بھی کیا ہے ان کے والد محمد نعیم خان جو محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف میں بہ حیثیت پوسٹ ماسٹر وظیفے پر سبکدوش ہوچکے ہیں ہمیشہ اپنے فرزند کو تعلیم اور کھیل کودپرہمت افزائی کی ہے۔ مجاہد خان کو بچپن سے کرکٹ کا شوق ہےاوربھارتی ٹیم میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں ہے، اس سلسلہ میں انھوں نےبتایا کہ ان کے والد محترم اور بڑے بھائی نے ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کی ہےواضح رہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ جمعرات کو کھیلے گئے اے ٹو ڈیویژن آزاد سی سی ٹسٹ کے پہلی اننگ میں انہوں نے دو وکٹیں اور دوسرے اننگ میں لگاتار 7وکٹیں حاصل کرتےبہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو حیرت زدہ کردیا ۔وہیں کرکٹ مبصرین نے مجاہد خان کے بہترین مظاہرہ کی کافی سرہانا کی ہےوہیں کرکٹ کے ذمہ داران، شائقین محمد مجاہد خان سے نیک توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے کیرئیر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آ بائی گاؤں بابا پور، شہر نظام آباد،اورریاست تلنگانہ کا نام روشن کرینگے محمد مجاہد خان نے اپنے والدین، بڑئے بھائی اور ریاستی سیکریٹری ٹی آر ایس پارٹی مسٹر طارق انصاری کی ہمت افزائی پر اظہار تشکر کیا ہے۔