جگتیال28؍اگسٹ
( زین نیوز )
جگتیال ضلع کےملیال منڈل کےکتہ پیٹا علاقہ میں دو بچیوں سمیت 12افراد آوارہ کتوں کےحملے میں زخمی ہوگئے۔
جنھیں ملیال منڈل کے سرکاری دواخانے میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔ کتوں کے حملہ میں3سالہ رشیکا کی آنکھ زخمی ہوگئے‘‘جبکہ 9سالہ بچے کا ہونٹ زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ملیال منڈل کے کتہ پیتا علاقہ میں اچانک آوراہ کتوں کا جھنڈ آیا گیاوہاں کھیل رہے دو بچوں پراچانک پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ بچوں کے علاوہ وہاں موجود مرد وخواتین بھی کتوں کے حملوں میں شدید زخمی ہوگئے ہیں

جس کے ساتھ ہی بچوں کی چیخ و پکار پر مقام افرادجمع ہوگئے اوربرہم افراد نے ایک کتے کو مار مار کر ہلاک کردیا ۔جبکہ دیہاتوں کی چیخ و پکار سے کتے بھا گ گئے
ملیال منڈل میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔آوارکتوں کے تعلق سے گرام پنچایت کے عہدیدار وں کو بار بار توجہ دہانی کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا
آوارہ کتوں کے جھنڈ راہگیروں اور مسافروں پر اچانک حملہ آور ہو کر انہیں شدید طور پر زخمی کررہے ہیں، بالخصوص معصوم بچوں کا گلی محلے میں کھیلنا دشوارہوگیا ہے۔
