کولکاتا :29؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد سے جاری ہونے والے تبسم ادبی معمے میں کولکاتا سے تعلق رکھنے والے جناب سعید احمدصاحب‘ ساکن رامیشور پور روڈ گارڈن ریچ ‘کولکاتا نے تبسم ادبی معمہ نمبر239,240,241یں لگاتا ر تین مرتبہ پہلا انعام حاصل کرتے ہوئے ہیٹرک کی ہے ۔
اِدارہ تبسم ادبی معمہ حیدرآباد کے اعلان کے مطابق جناب سعید احمدصاحب کو ہیٹرک کرنے پر انکے اعزاز میں ایک تقریب رامیشور پور روڈ گارڈن ریچ ‘کولکاتامیں منعقد ہوئی

جس میں کولکاتا اور قریب و جوار کے معمہ شائقین نے شرکت کی۔ادارے تبسم کی جانب سے روانہ کردہ ایک یادگار ٹرافی اور ایک ہزار روپئے کا چیک تقریب میں شریک معمہ شائیقن کے ہاتھوں جناب سعید احمد کو پیش کیا گیا۔معمہ شائقین کی جانب سےجناب سعید احمد کو بکثرت گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی
اس موقع پر سعید احمد نے مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اُردو کو فروغ دینے میں تبسم ادبی معمے حیدرآباد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں تبسم ادبی معموں کی ایماندرانہ کارکردگی ‘ انعامات کی تیزی کیساتھ ادائیگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ تبسم ادبی معمے ایمانداری اور دیانتداری کی بنیاد پر قائم ہیں اور ایمانداری کا دوسرا نام ہیں
تبسم ادبی معمے کا بلندی پر پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ جناب سجاد رضوی صاحب کی ماہرانہ کمپائلنگ اور سید اسماعیل غوری ‘ انچارج ایڈیٹر محترمہ شاہدہ غوری صاحبہ کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے‘ انھوں نے انعامات کی تیز رفتار ادائیگی‘ تبسم ادبی معموں کی ایماندرانہ کاکردگی‘ پر جناب سید اسماعیل غوری‘ جناب سجاد رضوی صاحب‘ انچارج ایڈیٹر محترمہ شاہدہ غوری صاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہا ر تشکر کیا
۔اس موقع پرمحمدنوشاد حیدر‘ اجئے سنگھ گپتا‘ محمد مسلم‘ محمد شہاب الدین‘نوربخش‘ محمد محمود عالم’ محمد قریش‘ محمدسلیم کے علاوہ معمہ نوازوں کی کثیر تعداد موجودتھی ۔ جناب سعید احمد صاحب کی رہائش گا ہ عشائیہ کا نظم بھی رکھا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تبسم ادبی معمہ میں ہیٹرک کرنے والے کنگ آف معمہ جناب عباد اللہ صاحب مرحوم کولکاتا اور جناب انظر عالم صاحب مونگیری‘جناب سعید ریاض کرناٹک کو بھی ادارے تبسم کی جانب سے یادگار ٹرافی اور ہزار روپئے انعام دیا گیا ۔
