حیدرآباد: 15؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
حکومت نے تلنگانہ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا اہم فیصلہ لیا ہے۔ سی بی ایس ای کے امتحانات پہلے ہی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بھی دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں 5 لاکھ 35 ہزاردسویں جما عت کے طلبا ہیں۔ تاہم ، ان سب کو پرموٹ کرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 4 لاکھ 58 ہزار انٹر میڈیٹ طلبا ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ پہلے سال کے امتحانات بھی منسوخ کررہی ہے۔ اس سے متعلق فائل وزیر تعلیم کے ذریعہ چیف منسٹر کے سی آر کو بھیجی گئی تھی۔ اس فائل پر وزیراعلیٰ نے دستخط کردئیے ہیں
جب کورونا کے معاملات میں کمی واقع ہوگی تب انٹر میڈیٹ سال دوم امتحانات منعقد کرنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ دریں اثنا ، حکومت مبینہ طور پر اعلان کردہ انٹر میڈیٹ سال دوم کےامتحانات کی تاریخوں میں توسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
