یدادری (یادگیر گٹہ ) :29؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے ہندوں کے مقدس ماننے جانے والےیدادری (یادگیر گٹہ ) سری لکشمی نرسمہاسوامی مندر میں کورونا عروج پر ہے‘ اس مند ر سے تعلق رکھنے والے پجاری سمیت ملازم یک بعد دیگر کوروناسے متاثر ہورہے ہیںگزشتہ دو دنوں میں ہی 68؍افراد کی کورونا رپورٹ مثبت ( پازیٹیو) آئی ہے جس کے بعد سبھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں ہفتہ کے دن 33افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدق ہوئی تھی تاہم اتوار کو کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں مزید53افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے
جس کے بعد محکمہ انڈومنٹ کے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرلی اور عقیدت مندوں کو مندر کی حاضری پرعارضی طور پر روک لگاد ی ہے اور مندر کو مکمل سانیٹائز کیا گیا ہے اورمائک کے ذریعہ عوام سے یہ اپیل کی جارہی ہے کہ جسمانی فاصلہ (دوری) اختیار کرنے کے لئے چوکنا کیا جارہا ہے
مندر کے پجاریوں سے سمیت ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد یدادری (یاد گیری گٹہ) کی عوام گہری تشویش میں مبتلا ہیں وہیں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا معائنہ کے لئے کورونا طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہےاور عوام کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں
کورونا کے قہر کےبعد مندر کے خصوصی عطیات کے شعبۂ کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ۔مندر کے عہدیداروں نے بتایاکہ حاصل شدہ خصوصی درشن کو منسوخ کرتے ہوئے مختصر درشن جاری رکھے جائینگے۔
