نئی دہلی:30؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے گھر کے قریب پارک میں جاکر خودکشی کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی ضلع بی جے پی کے سابق نائب صدر جی ایس باوا نے پیر کی شام شہر میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع سبھاش نگر میں واقع جھیل والا کے پارک میں گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
لوگوں کو اس وقت پتہ چلا جب وہ پارک میں واکینگ کررہے تھے۔بی جے پی کے 58 سالہ رہنما جی ایس باوا ‘مغربی دہلی کے فتح نگر میں رہتے تھے
پیر کے روز شام 6؍بجے پارک میں چہل قدمی کے لئے آئے لوگوں نے دیکھا کہ ایک شخص کی لاش پارک میں گرل سے لٹکی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی ۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرنعش کو نیچے اتروایا۔ اور اسکی شناخت بی جے پی رہنما جی ایس باوا کے نام سے ہوئی ہےپولیس کو موقع واردات سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا اور مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
