حیدرآباد:؍30مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے دو دن قبل عوامی اجتماعات پر پابند ی عائد کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کر لازمی قرار دیا تھا
تلنگانہ سرکار نے 27 مارچ کو ایک اور G.O.MS.:NO : 68 جاری کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں عوامی مقامات، کام کی جگہوں‘ اور سفر کے دؤران ” ماسک ‘‘پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے
۔ اور خلاف ورزی پر سیکشن 51 تا 60 ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005ء اورآئی پی سی کی دفعہ 188اور دیگر قانونی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جس کے بعد کچھ بعد معاشوں کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے آج شہر کے فتح نگر علاقے میں ایک دکان کے مالک کو 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا ذکر کیا گیا ہے اور جرمانہ کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
جبکہ یہ رسید گذشتہ سال کی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ بدمعاشوں نے سال گذشتہ کی رسید کو فوٹو شاپ میں ایڈیٹ کرتے ہوئے تاریخ اور سال کے کالم کو حذف کردیا اور اسکو تازہ خبر کے طور پر سوشل میڈیا فیس بک اور واٹس ایپ پر وائر ل کردیا۔
