ریاست میں اولین برقی لائن مینس کی حیثیت سے دو خواتین کاانتخاب

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد3؍جنوری
زین نیوز
ریاست میں اولین برقی لائن مینس کی حیثیت سے دوخواتین کاانتخاب عمل میں آیا۔انہوں نے محکمہ برقی کی جانب سے منعقدہ تمام امتحات میں کامیابی حاصل کی۔ریاستی حکومت نےبرقی ادارہ میں لائن کی ملازمتوں کےتقررات کے لئے اعلامیہ کی اجرائ عمل میں لائ تھی۔ سدی پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والی سریشا اور ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والی بھارتی نے درخواست دی تھی کہ اس مرحلہ پر انہیں امتیاز کاسمناکرناپڑا کیوں کہ یہ عہدہ خالصتاً مردوں کو فراہمی کےادعا کے ساتھ عہدیدار اس میں حائل ہوئے۔تاہم انہوں اس پر بھی ہار نہیں مانی‘ اورتلنگانہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے اپنے حق میں فیصلہ لیا۔ جس پر ان کےلئے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں کامیاب ہوئے۔ عدالت کے احکامات کی روشنی میں عہدیدار انہیں پوسٹنگ دینے کی تیاری کررہے ہیں۔