ملک میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی3؍جنوری
زین نیوز ڈسک
ملک میں کورونا کے فعال معاملات میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کمی آئی ہے وہیں سب سے زیادہ کمی چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں آئی ہے۔چھتیس گڑھ میں جہاں 827 معاملات کم ہوئے ہیں، وہیں مغربی بنگال میں 608 کی کمی واقع ہوئی۔جبکہ مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،177 نئے معاملات سامنے آئےاور ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 23 ہزار کو عبور کرچکی ہےکورونا سے مرنے الوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،435 ہوگئی ہے۔ ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت معاملات کی تعداد 322 بڑھ کر 65،560 ہوگئی ہےاور فعال معاملات میں ریاست کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 99.27 لاکھ ہوگئی