سنگارینی میں نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کے لئے رکن کونسل کے کویتا سے نمائندگی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:31/مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دختر و رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سنگارینی میں طویل عرصہ سے تنازعات میں گھرے ہوئے 665ایس ٹی ٹرانسفر کارکنوں کی ملازمتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

اس سلسلہ میں رکن پارلیمنٹ محبوب آباد اور سنگارینی ایس ٹی ایمپلائز ویلفیراسوسی ایشن ٹی بی جی کے ایس کی اعزازی صدرایم کویتا نے سنگارینی ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ رکن کونسل کے کویتا کو یادداشت پیش کی۔

کے کویتا نے کہا کہ 28ہزار قبائلی نوجوان جو 2018 میں تحریری امتحان میں شریک ہوئے وہ ملازمت کے لئے کوشاں اور مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے سنگارینی مینجمنٹ سے بات چیت کریں گے۔انھوں نے یقین دلایا کہ وہ عدالت کے احکامات کے مطابق سنگارینی میں بے روزگاروں کے لئے ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے حتی الامکان کوشش کریں گی جس کے ساتھ ہی سنگارینی میں کارکرد ٹریڈ یونینوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

سنگارینی ایس ٹی ایمپلائز ویلفیراسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے تیقن پررکن کونسل کے کویتا کا شکریہ ادا کیاجو کئی سال سے حل طلب ہے۔ٹی بی جی کے ایس کے جنرل سکریٹری ایم راجاریڈی نے کہا کہ کے کویتا کے اقدام سے بیشترقبائلی تارکین وطن اور بیروزگار نوجوانوں کی خواہشات کوجلد ہی پورا کرنے کی توقعات پائی جاتی ہیں