پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:31؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مرکزی حکومت نے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021 سے بڑھا کر 30 جون 2021 کردی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے ، پین آدھار کو مربوط کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق ، اگر پین کارڈ رکھنے والے طے شدہ ڈیڈ لائن کے ذریعے پین کو آدھار لنک نہیں کرتے ہیںتو پین کارڈ غیر فعال ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ لوک سبھامیں فینانس بل 2021 منظور کیا گیا ہے ، جس میں انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 کے تحت نئی دفعہ

234 ایچ کے تحت آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے مربوط  کرنا ضروری ہے دیگرصورت ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنا پڑئیگا
ایس ایم ایس بھیج کر پین کو آدھار سے کیسے جوڑیں
اس کےلئے آپ کو اپنے فون UIDPAN پر ٹائپ کرنا ہوگا ، اس کے بعد ، 12 ہندسوں کا آدھار نمبر اور پھر 10 ہندسوں کا پین نمبر لکھیں۔ اب مرحلہ 1 میں مذکور میسج 567678 یا 56161 پر بھیجیں۔ مثال کے طور پر ، UIDPAN 111122223333 AAAPA9999Q
آپ این ایس ڈی ایل یا یو ٹی آئی ٹی ایس ایل کے سروس سینٹر میں جاکر بھی لنک کرسکتے ہیں
پین کارڈ فراہم کرنے والے ، این ایس ڈی ایل یا یو ٹی آئی ٹی ایس ایل کے سروس سینٹر میں جاکر پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو بھی مربوط کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ، ضمیمہ I فارم کو پُر کرنا ہوگا اور پین کارڈ اور آدھار کارڈ کی کاپی درکار ہوگی۔ اس عمل میں ، ایک مقررہ فیس دینی پڑے گی۔
آن لائن انکم ٹیکس پورٹل  incometaxindiaefiling.gov.inسے بھی مربوط  کرسکتے ہیں