مجلس آنیوالے اسمبلی انتخابات میں سمستی پور کےتمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی

تازہ خبر قومی
 صحابہ اکیڈمی کا سنگ بنیاد کے بعد بہار کے ریاستی صدر و ر کن اسمبلی اختر الایمان کااعلان
سمستی پور 29؍جولائی
(زین نیوز)
مجلس صرف مسلمانوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ سیکولر پارٹی ہےاورمجلس نے ہمیشہ ملک میں عوام کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے ان خیالات کا اظہار بہار کے ریاستی صدر یاستی صدرو اُمور ر کن اسمبلی اختر الایمان نے کیا انہوں نے بہار کے سمستی پور میں ر یاستی یوتھ صدر ایڈوکیٹ عادل حسن آزاد ہمراہ سمستی پور میں صحابہ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا۔
 اس موقع پر منعقدہ ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہاکہ ملک کے موجود حالات میں مسلم اور دلتوں کو متحدہ ہونے کی سخت ضرورت ہے ‘ ملک میں تعصب اور تنگ نظری کا ماحول گرم ہے اور فرقہ پرست جماعتیں مسلم ‘ دلت‘ اور بچھڑ ے طبقات کو مسلسل دبانے کی کوشش کررہی ہیں ایسے میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو مستحکم کرنے کی ضرور ت ہے ایسی لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مجلس سے جڑنے کی کوشش کی جائے۔
ا نھوں نے کہاکہ ملک سے فرقہ پرست جماعتوں کے خاتمہ کیلئے ‘ مسلمان ‘ دلت اور پسماندہ طبقات مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم تلے آرہے ہیں مجلس ہی واحد جماعت ہے جو بے بیاکانہ طور پر ایوانوں میں نمائندگی کرتی ہے۔ کہاکہ مجلس پارٹی اور آنیوالےاسمبلی انتخابات میں سمستی پورکے انتخابات میں تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔
اس جلسہ کو ر یاستی یوتھ صدر ایڈوکیٹ عادل حسن آزاد نے بھی مخاطب کیا انہوں نے نوجوان سے خواہش کی کہ ہر ضلع میں مجلس پارٹی کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑیں۔
اس موقع پرسمستی پور ضلع کنوینر ای آفیسر حیدری ‘سکریٹری ڈاکٹر فضل عالم ‘ کلیان پور بلاک صدر محمد وارث علی ‘وارث نگر بلاک صدر محمد اخلاق الرحمن سرائیرنجن بلاک صدر محمد شاکر‘ سکریٹری محمد مرتضیٰ اسماعیل ‘سماجی کارکن بلال رضا، جناب قادر امام فضل عالم موجودتھے جلسہ میں سمتی پور کےسینکڑوں کی تعداد میں نوجوان اور عوام نےشرکت کی۔