چیف منسٹر اوور سیزاسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب

تازہ خبر تلنگانہ

  آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ31؍جولائی

جگتیال : 29؍جولائی

(زین نیوز)

انچارج ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود ،ضلع جگتیال ایل۔سائی بابانے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ سال 2022(اسپرنگ سیزن) محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ کے ذریعہ بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم(پوسٹ گریجویٹ/ڈاکٹریٹ) میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات سے چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔

ویب سائیٹwww.telanganaepass.cgg.gov.in  پر بتاریخ 31/جولائی/2022 شام 5.00 بجے تک درخواست کا ادخال کیا جاسکتا ہے۔درخواست فارم کی ہارڈ کاپی بذریعہ مصدقہ گزیٹیڈ آفیسر 3 سیٹس کو دفتر محکمہ اقلیتی بہبود ،جگتیال میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10/اگسٹ/2022 ہے۔

 

صرف اسپرنگ سیزن سال 2022 (یکم/جنوری /2022 تا31/جولائی/2022 ) تک بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں منتخبہ طلباء ہی اہل ہیں (مزید تفصیلات کیلئے مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیجیے)اہلیت، بیرونی تعلیم ،یونیورسٹیز،منسلک کئے جانے والے اسناد،انتخابی طریقہ کار،اور دیگر ہدایات اور تفصیلات کیلئے  مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔

 

اس موقع  سے ضلع جگتیال سے متعلقہ اقلیتی طلباء وطالبات مندرجہ بالا ویب سائیٹ کو ملاحظہ کرتے ہوئے اپنی درخواست فار م اور مطلوبہ اسناد کو اپ لوڈ کریں ۔داخل کردہ درخواست  کی ہارڈ کاپی بذریعہ مصدقہ گزیٹیڈ آفیسر 3 سیٹس کو دفتر محکمہ اقلیتی بہبود ،ضلع جگتیال میں مذکورہ تاریخ سے قبل داخل کریں ۔

 

مقررہ مدت سے قبل آن لائن درخواست کا ادخال کرنے اور دفتر میں داخل کرنے کی مکمل ذمہ داری متعلقہ طلباء کی ہوگی۔ مدت کے اختتام کے بعد داخل کردہ درخواست فارم ناقابل قبول ہونگے۔مزید تفصیلات کیلئے دفتر محکمہ اقلیتی بہبود ،دھرور کیمپ ضلع جگتیال سے رابطہ کریں ۔