1 کی حالت تشویشناک
حیدرآباد: 11؍ستمبر
(زین نیوز)
خوشگوار ماحول میں پرکشش قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے جانے والوں کی چھٹی منزل پر نہ پہنچ کر سانحہ میں بدل گئی۔ ان کا سفر جو اس وقت تک بہت پرجوش تھا بیچ میں ہی رک گیا۔ اس کی وجہ کسی کا قصور نہیں ہے.. یہ اتفاق ہے کہ جو فطرت کو منظورتھا
ضلع نرمل کے خانہ پور منڈل کے اقبال پور کے حدود میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ دودنوں سے موسلادھار بارش اور گرج چمک اور ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج دوپہر کے وقت اقبا ل پور کے قریب قومی شاہراہ پر ٹاٹا میاجک گاڑی پر درخت گرنے سے دو افراد کی بر سر موت واقع ہوگئی۔ درخت گرنے سےآٹو الٹ گیا۔ مسافر بھی دب گئے۔
جبکہ نیکھیل نامی نوجوان کی حالات تشویشناک ہے بتایا جاتا ہے کہ آٹو میں جملہ13افراد سوار تھے جو نرمل ضلع کے کنٹالہ آبشار پر تفریح کے لئے گئے تھےواپسی کے دوران آٹو پر اچانک درخت گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی جن کی بچی راجم‘ اوراُوٹنور روی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔مہلوکین کا تعلق ضلع جگتیال کے رائیکل منڈ ل میں موضع اٹیکیال سے بتایا گیا ہے
حادثے کی اطلاع مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو دی واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کا راحت اور بچاؤ سرگرمیوں کا آغاز کیا اور جے سی بی کی مدد سے درخت کو ہٹایا گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ گاڑی میں سوار دو مسافر پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر نرمل اور نظام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور بعد پنچنامہ حادثہ میں ہلاک دو افراد کی نعشوں کا بغرض پوسٹ مارٹم نرمل کے سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
اتوار کے پیش نظر تفریح منانے کے لئے گئے افراد خاندان کا حادثہ کا شکار ہوجانے اور حادثہ میں دو افراد کی جان چلے جانے سے پورے خاندان میں ماتم چھاگیا ہے وہیں وہیں رائیکل منڈل کے اٹکیال موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔موضع کی عوام بھی اس حادثہ پر اپنے غم و افسوس کا اظہار کررہی ہے
