نو مسلم دلہن کی مشتبہ حالات میں موت۔ سسرالی افراد پر قتل کاالزام

بین الریاستی تازہ خبر

کاماریڈی :25؍مئی
(زین نیوز)

کہاجاتا ہے محبت اندھی ہوتی ہے ‘ ذات پات‘ مذہب ‘ رنگ ونسل کچھ نہیں دیکھتی ‘ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی ‘ محبت میں گرفتار لڑکا لڑکی سرپرستوں کی عزت کو خاک میں ملا کر انکی مرضی کے خلاف شادی رچا کر ایک بندھن میں تو بن جاتے ہیں ‘ لیکن ایسی شادیاں پائیدار نہیں ہوتیں اور کسی ایک کی موت کا سبب بنتی ہیں دونوں میں سے کوئی ایک خودکشی کرلیتا ہے

ایسے ہی ایک واقعہ میں تلنگانہ ریاست کے کاماریڈی کے گمستا کالونی میںمشتبہ حالات ایک نومسلم دلہن میںموت واقع ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ سسرالی ہراسانی سے تنگ مذکورہ خاتون نے خود کشی کرلی ۔۔تفصیلات کے مطابق وامبے کالونی سے تعلق رکھنے والی 19؍سالہ سروانتی نامی لڑکی کی گمستا کالونی سے تعلق رکھنے والے سلمان نامی نوجوان سے دوستی ہوئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی

جس کے بعد اپنے مستقبل کے لئے اس نے خوبصورت خواب دیکھے ۔سماج کی پرواہ کیے بغیر مذہب بدل کرمسلم لڑکے سے شادی کے لئے رضا مند ہوگئی ۔قبول اسلام کے بعد اس نے اپنا نام بدل کر سمیرا رکھ لیا۔ او رااس نے جاریہ سال 7؍جنوری کو سلمان کے ساتھ ایک درگاہ میں شادی کرلی ۔شادی کو چار ماہ ہوئے تھے گذشتہ دو ماہ سے وہ اپنے سسرال سے نکل کر اپنے شوہر کے ساتھ ایک مکان میں رہ رہی تھی

تاہم سمیرا(سراونتی ) کے افراد خاندان کو یہ اطلاع دی گئی ہے اتوار کی رات گھر میں لٹک کر خودکشی کرلی ۔ متوفی کی والدین نے‘ بیٹی کے جسم میں پر چوٹین موجود ہونے پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے

ویون پلی پولیس نے واقعہ کی اطلا ع پر مقام واردا ت پہنچ کر تفصیلا ت حاصل کیں اور پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔والدین کی شکایت پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔