ایڈیشنل ایس پی عام آدمی کے بھیس میں سڑکوں پر

بین الریاستی تازہ خبر

سدی پیٹ:25؍مئی
(زین نیوز)
سر پر رومال‘ عام آدمی سا لباس‘ پرانی موٹر سیکل گاڑی‘ پر رات دس بجے ایک آدمی پولیس چیک پوسٹ پر پہنچا تو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس عملہ نے باہر نکلنے کی وجہ سے سختی کے ساتھ دریافت کرنے پر کہیں خود میکانک بتایا تو کہیں کہاکہ میڈیکل شاپ کے لئے جارہا ہوں ‘ کہیں بخار کی گولیاں لینے کے لئےنکلا ہوں ‘ ایک چیک پوسٹ پر یہ کہاکہ ہوٹل کھولی کھانا کھانے جارہا ہوں اور ایک چیک پوسٹ پر پولیس عملہ نے روک کرگاڑی ضبط کرنے پر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ میں ریاستی وزیر کا آدمی ہوں او ر اصرار کیا کہ وزیرکے پی اے سے فون پر بات کریں تو پولیس عملہ نے انکار کردیا۔یہ کوئی بناوٹی یا فرضی کہانی نہیں ہے

ریاست میں جاری لاک ڈاؤن پر حکومت کی جانب سے سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں او ر محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے لاک داؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں

 

ایسے میں تلنگانہ ریاست کے سدی پیٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کاعوام کے ساتھ برتاؤ کس برح یہ جاننے کے لئے سدی پیٹ کے انچارج ایڈیشنل ایس پی رامیشور نے گزشتہ رات لاک ڈاؤ ن پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک عام آدمی کا روپ دھارتے ہوئے مختلف چیک پوسٹ کا معائنہ کیا چیک پوسٹ پر تعینات پولیس عملہ انھیں پہنچانے میں ناکام رہا بعد میں جب پولیس عملہ نے ایڈیشنل ایس پی کو دیکھ لیا تو حیرت میں پڑ گئے

انھوں نے اپنے چہر ے اور سر پر توال باندھ کر موٹر سیکل سدی پیٹ میں گھومتے ہوئے تقریباً 11 چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا ‘ اور مختلف چیک پوسٹو ں پر پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تاہم بعدمیں جب ایڈیشنل ایس پی کو نچلی سطح کے عہدیداروں نے جانا تو ششدر رہ گئےاس موقع پر انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی کارکردگی ستائش کی