اے سی بی عہدیداروں کی کارروائی
وقار آباد:13؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ میں انسداد رشوت ستانی کے عہدیدداروں نےدو علحدہ کاررائیو اں میں دو عہدیداروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
وقار آباد ضلع کے پیدا مال پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹرچندرا شیکھر کو 30؍ہزار روپئے رشوت پولیس اسٹیشن میں لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ممبا پور موضع سے تعلق رکھنے والے ایم پی ٹی سی سرنیواس کی ریت کے دو ٹرایکٹر ایس ائی نے پکڑ لی تھیں۔
سب انسپکٹر نے ضبط کردہ ٹریکٹرس عدالت میں پیش کرنے کے لئے ایم پی ٹی سی سے 50؍ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی۔جس پرتین دن قبل ایم پی ٹی سی سرنیواس نے سب انسپکٹر چندرا شیکھر کو 20ہزار روپئے ادا کیے او ر آج انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے جال بچھاکر ایم پی ٹی سی سے پولیس اسٹیشن میں مزید 30ہزار روپئے رشو ت لیتے وقت سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اے سی بی عہدیداروں نے سب انسپکٹر چندر اشیکھر کو حراست میں لے لیا اور انھیں انسداد رشو ت ستانی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے منڈل اگریکلچر آفیسر نیکنڈہ ورنگل دیہی ضلع اے سمپت ریڈی کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ وہ اپنے چیمبر میں درخواست گذار بی یکمبرم ساکن اپالا راؤ پیٹ کے پاس سے 10ہزار روپئے رشوت طلب و قبول کررہا تھا
یہ رقم دراصل کیمیائی کھاد کی دوکان کی تنقیح نہ کرنے اور کاروبارمیں اسے مسائل کھڑے نہ کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ حاصل کیا جس کو اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھاکر پکڑتے ہوئے اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔ بعدازاں اے سی بی عہدیداروں نے خاطی عہدیدارکو اسپیشل جج برائے ایس پی ای واے سی بی حیدرآباد کے اجلاس پر پیش کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
