نرمل :13؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے نرمل ضلع میں آج پیش آئے سنسنی خیز واقعہ نے عہدیداروں میں ہلچل مچادی۔
منڈ ل سطح کے روزگار برائے ضمانت سرکاری عہدیدار پر ایک برہم سرپنچ نےپٹرول چھڑک کر آ گ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے کبیر منڈل کے روزگار برائے ضمانت اسکیم کے عہدیدار راجو پر ‘پاتا سالوی موضع کے سرپنچ سائی ناتھ نے پٹروک چھڑک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے عہدیدار کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جگہ جگہ سے کھال نکل گئی۔
مقامی عوام نے شدید زخمی وجھلسی ہوئی حالت میں عہدیدارراجو کو بھینسہ کے ایک خانگی دواخانے میں شریک کروایا
بتایاجاتا ہے کہ پاتا سالوی موضع میں EGSگر یول کاموں کی انجام دہی کے لئے دستخط کرنے سے انکار پر عہدیدار راجو پر سرپنچ سائی ناتھ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
