پنجاب اور کلکتہ پولیس کی مشترکہ کاروائی
کولکاتا:10؍جون۔
(زین نیوز)
پنجاب اور کلکتہ پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نیوٹاؤن کے ایک کثیر منزلہ اپارٹمنٹ میں دو انتہائی مطلوب خطرناک گیکنسٹروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جبکہ جوابی حملے میں ایک پولیس اہلکار کارٹک گھوش بھی زخمی ہوا ہے جس دواخانے میں داخل کرایا گیا۔یہ تصادم صبح ساڑھے تین بجے کے لگ بھگ شہر کے شمال مشرقی کنارے کے شہر نیو ٹاؤن میں پوش ہاؤسنگ کمپلیکس میں ہوا جس کی وجہ سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے کولکتہ کے نیو ٹاؤن میں واقع رہائشی کمپلیکس پر چھاپہ مارا جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو خوفناک مجرم چھپے ہوئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مجرموں کو ایس ٹی ایف نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جب انہوں نے رہائشی کمپلیکس کے ٹاور بی کی دوسری منزل پر فلیٹ نمبر 201 کے دروازے کھٹکھٹائے تو ان کو اندر سے فائر کردیا گیا۔ وہ گرفتاریوں کے خواہاں تھے، لیکن انہیں اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ یہ دونوں پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق معاملے میں مطلوب تھے افسر نے بتایا کہ گینگسٹرجے پال سنگھ بھلر اورجسپرت سنگھ پنجاب میں دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کےقتل میں مطلوب تھے گولیوں کی تڑتڑاہٹ اوربھاری پولیس فورس اترنے سےلیکٹ ٹاون علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ان کے پاس سے پانچ عدد نائن ایم ایم پستول اور 89 رونڈ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں

ان کے بنگال میں ہتھیاروں کی تسکری میں بھی ملوث ہونے کا پولیس کوسراغ ملا ہے ہے سی آئی ڈی نے اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ہےان پر 15 لاکھ روپے انعام رکھا تھا دس برسوں میں جے پال سنگھ پھو نےایک بڑا گینگ بنالیا اس سے قبل وہ عام اسپورٹ کھلاڑی تھا بارہوںتک تعلیم حاصل کی تھی تھی اس کے والد بھوپندر سنگھ پنجاب کے پولیس انسپکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں لیکن جب اسپورٹ میں شامل ہوا تو کچھ ساتھیوں سے ملاقات ہوئی اور یہاں سے جرائم کی دنیا میں اس کی انٹری ہوئی اس کا پہلا ساتھی پولیس سورا کوبن تھا جو پولیس انکاونٹر میں مارا گیا۔جے پال جرائم پیسہ افراد پر سرعام گولی چلاکر فرار ہوگیا تھا
2016 سے مفرورتھا اس کے خلاف 40 مقدمات چل رہے تھے اس کے بعد سے پنجاب کے مطابق بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیںتھیں
انکاونٹر کے بعدمغربی بنگال پولیس کے مرکزی تفتیشی شعبے کی ایک ٹیم اس جگہ کی صفائی کر رہی تھی تاکہ چیک کیا جا سکے کہ وہاں دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ چھپا ہوا ہے یا نہیں؟
