کووڈ -19 قواعد پر سختی سے عمل کیا جاے۔ جمعیۃ علماء نظام آباد

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:15؍اپریل
(پریس نوٹ )
مولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مفتی عبدالمبین قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی نے اپنے مشترکہ صحافتی اعلامیہ میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ وبای مرض سے بچتے ہوے اپنی عبادات میں منہمک رہیں جو ہدایات واحکامات اس سلسلہ مجں احتیاطی تدابیر بتلای جارہی ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جاے۔

ماسک کا استعمال ہردوگھنٹہ میں ہاتھوں کو دھونا سوشل ڈسٹینس ان ہدایات پر عمل مساجد میں بطور خاص اس کا خیال رکھیں

جو موقع عبادت کا مل رہا ہے اس کو غنیمت سمجھیں خدانخواستہ ہماری بے احتیاطی سے یہ موقع بھی چھن جاے اور ایک کی وجہ سے کہیں دوسری مساجد پر بھی پابندیاں نہ لگ جائیں تراویح سے فارغ ہوکر نکلتے وقت بھی احتیاط سے نکلیں جم غفیر اور بھیڑ کی شکل میں نہ نکلیں اللہ تعالی سے دعاء ہیکہ ساری انسانیت کو اس وبای مرض سے بچاے رکھے اور متاثرین کو شفاء کاملہ عاجلہ عطاء فرماے