آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی

تازہ خبر عالمی کھیل

موہالی :۔20/ ستمبر
(زین نیوز)
پہلا T20 انٹرنیشنل میچ آج موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 208 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔
اوپنر کے ایل راہل نے بھی نصف سنچری اسکور کی ہے۔ سوریہ کمار یادو نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان اس سیریز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے مشق کے طور پر لے گا اور اپنی طاقت دکھانے کی کوشش کرے گا

ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی T2I سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔

ٹیم انڈیا کو بہت جلد دو جھٹکے لگے۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی میچ میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو کے ایل راہل کا ساتھ دینے آئے اور شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 25 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 4 شاندار چھکے اور 2 چوکے لگے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 184 تھا۔ کیمرون گرین نے سوریا کی وکٹ حاصل کی

ایشیا کپ میں خراب فارم میں رہنے والے کے ایل راہول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں اپنے اصلی رنگ میں واپس آگئے۔ انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا اور 55 رنز بنائے۔ ان کے بلے میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگے۔ اس دوران راہل کا اسٹرائیک ریٹ 157.14 رہا۔ ان کی وکٹ جوش ہیزل ووڈ نے حاصل کیجواب میں آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر211رنز بناکر میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔ کیمرون گرین 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہندوستان کی جانب اکشر پٹیل نے 3 اور امیش یادیو نے 2 وکٹیں یویندر چاہل نے ایک وکٹ حاصل کیں

اگلا میچ 23 ستمبر کو ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا