بارات میں گانے پر ڈانس کرکے مقبول ہونے والا دلہا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد:۔21/ ستمبر
(زین نیوز)
گزشتہ سال اپنی شادی کے دوران بلیٹ بنڈی ایکی ویچستا پا گانے پر بارات کے دوران دلہن کے ہمراہ ڈانس کرکے سے مقبول ہونے والے دولہے کو انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تلنگانہ ریاست کے بدنگ پیٹ میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ آفیسر کے طور پر کام کرنے والے اکولہ اشوک کو انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیداروں نے پکڑ لیا۔
اشوک جو محکمہ پلاننگ سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے اس نےسرور نگر سے تعلق رکھنے والے دیویندر ریڈی نامی شخص سے 30 ہزار روپئے رشوت طلب کی جو اس کے پاس مکان کی تعمیر کے سلسلہ کے رجوع ہوا تھا۔جس کے بعددیویندر نے انسداد رشوت ستانی کے عہدیاروں رابطہ کیا اے سے بی عہدیداروں نے درمیانی شخص راجو کے ذریعہ رشوت قبول کرتے وقت اسکے دفتر میں چھاپہ مار کر اشوک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔
اے سی بی کے عہدیداروں نے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے ساتھ ساتھ اشوک کی رہائش گاہ کی تلاشی لی ہے۔اشوک نے دیویندر ریڈی نامی شخص 30 ہزار روپئے رشوت مکان کی تعمیر کی اجازت دینے کے لئے طلب کی جو اس کے پاس مکان کی تعمیر سے آیا تھا۔
اے سی بی عہدیداروں نے اس معاملہ ایک پرائیویٹ آرکیٹیکٹ چنی سائی آرکیٹکٹس کو حراست میں لیا ہےاے سی بی عیداروں نے اکولہ اشوک اور راجو کو انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جس کے بعد انہیں چیرلہ پلی جیل منتقل کردیا گیا۔
This bride has truly danced for the groom. She is so happy welcoming him into her life. #truelove Wants to ride on his #Bulletbandi Lovely lyrics and song by @MohanaBhogaraju pic.twitter.com/lV4kdGPplm
— P Narahari IAS (@pnarahari) August 17, 2021
یہ اشوک اسی دلہن کا شوہر کا شوہر ہے جس نے بارات روک کر بلیٹ بنڈی گانے پر ڈانس کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جس کے بعد اس جوڑے نے بہت شہرت حاصل کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس گانے سے وہ سوشل میڈیا پر بھی سرخیوں میں آگئے تھے ۔
اسکے بعد شادیوں میں اس گانے پر ڈانس کرنا ایک رواج بن گیا تھا اور لوگوں نے مقبولیت حاصل کرنے کے لئے بلیٹ بنڈی گانے پر ڈانس کرکے بہت سی ویڈیوز بنائی جو مقبول ہوئیں۔اشوک جس نے دلہن کے ہمراہ گانے پر ڈانس کرکے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی تھی اب رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوکر بدنام بھی ہوا ہے
بلیٹ بانڈی اشوک کا واقعہ ان لوگوں کے لئے سبق ہے جنہوں نے اپنی آنکھیں فخر سے بلند کیں یا تالو پر چرھ جاتی ہیں. اگر آپ اچھا کام کریں گے تو معاشرہ آپ کو راتوں رات مشہور کر دے گااگر آپ غلط کریں گے تو معاشرہ آپ کو راتوں رات مجرموں )انڈر ورلڈ) میں لے جائے گا۔