ائمہ وموذ نین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہار برہمی

تازہ خبر قومی

ائمہ وموذ نین سماج کی محترم و قابل احترام شخصیتیں
نئی دہلی 1 2 جنوری
(پریس ریلیز )
جہاں ایک طرف دہلی حکومت اپنے بلند بانگ اور پرفریب وعدے پورے کرنے میں کھوکھلی ثابت ہورہی ہے وہیں دوسری طرف عوام کے ساتھ جملہ محکمہ جات بھی بدحالی وزبوں حالی کا مسلسل شکار ہے، عوامی مفادات کے تحت کام نہ کرنا تو گویا ان کا شیوہ بن گیا ہے اور اس معاملے میں تو انہوں نے بی جے پی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے محض دکھلا وے اور ڈھونگ سے کتنے دنوں تک عوام کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔

دہلی کے ائمہ و موذنین کو وظائف کئی مہینوں سے ادانہیں کئے گئے ہیں ، ائمہ وموذنین کی متعدد تنظیموں کی طرف سے وقف بورڈ کے چیئر مین سمیت وزیر اعلی اروند کجریوال تک کو وظائف کی عدم ادائیگی کی صورت میں ائمہ وموذنین کو بنیادی ضرورتوں کو پوری کرنے میں ہورہی دشواری و پریشانی سے واقف کرایا گیا ہے مگر ان کی طرف سے تا ہنوز خواطر خواہ کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے

، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دہلی کے ائمہ وموذنین کے وظائف حکومت دہلی کے رحم وکرم سے ادا کئے جاتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے ہمارے آبا واجداد نے اپنی جو جائیداد میں وقف کی ہیں ان ہی کی آمدنی سے ائمہ وموذنین وبیواؤں کو وظائف اور دیگر فلاحی وسماجی اخراجات پورے کئے جاتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارمیٹامحل اسمبلی حلقہ کے سابق کانگریس امیدوار اور چاندنی چوک شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مرزا جاوید علی نے پریس کو دیئے اپنے اعلامیہ میں کیا۔انہوں نے ائمہ وموذ نین کو سماج کی محترم و قابل احترام شخصیت بتلاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ حکومت کا چھلا وا اور سوتیلا سلوک ہمیں کسی بھی صورت نا قابل برداشت ہے اور جلد دہلی حکومت نے ائمہ وموذنین کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وظائف کی ادائیگی نہیں کی تو ہم عوامی آواز بن کر دہلی وقف بورڈ کے خلاف ایک بڑی تحریک کی شکل میں سڑکوں پراتر نے پر مجبور ہوں گے۔