وزیر داخلہ محمد محمود علی کی وزیر فینانس و پرنسپل سکریٹری کو توجہ دہانی
حیدرآباد: 7 ؍جولائی
(پریس نوٹ)
وزیر داخلہ الحاج محمد محمودعلی نے پریس نوٹ جاری کر تے ہوۓ کہا کہ ائمہ وموڈ نین کے ماہانہ اعزاز میں کی ادائیگی کے لئے عنقریب رقم جاری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ اور محکمہ فینانس کے پرنسپل سکریڑی سے اس سلسلہ میں فون پر گفتگو کرتے ہوۓ توجہ دلائی گئی ہے کہ ائمہ اور موذنین کو پچھلے تین مہینوں سے ماہانہ اعزاز جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
وزیر داخلہ نے وزیر فینانس کے علم میں لاتے ہوئے کہا که ائمه وموذنین کو مساجد کی جانب سے بہت ہی کم تنخواہ دی جاتی ہے، جس سے ان کی ضرورتیں پوری نہیں ہوتی ۔ یہی وجہ ہے کہ ائمہ اور موذنین اپنے اعزاز یہ کےلئے وقف بورڈ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین دن بعد عیدالانی ( بقرعید ) ہے ، جسکے لئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے ۔لہذافوری طور پر اعزاز یہ کی رقم جاری کی جاۓ تا کہ ائمہ و موذنین کو بھی عید کے لئے سہولتیں اور ان کے بچوں کو خوشیاں نصیب ہوسکیں۔
جس پر وزیر خزانہ ہریش را نے وزیر داخلہ کو تیقن دیا کہ وہ محکمہ فینانس کو ہدایات جاری کر یں گے اور جلد از جلد اعزاز یہ کو جاری کروائیں گے جس پر وزیر داخلہ نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔