عازمین حج کی منی روانگی کا سلسلہ شروع 

تازہ خبر عالمی
ہندوستان کے تمام عازمین کے لئے منی تک ٹرین سروس
حیدرآباد: 7جولائی
 ( پریس نوٹ ) 
صدرنشین تلنگانہ اسٹیم حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے بتایا که ریاست تلنگانہ کے تمام عازمین حج مکہ مکرمہ میں خیریت سے ہیں اور منی روانگی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ کل سعودی عرب میں 8 ذی الحجہ سے مناسک حج کا آغاز ہو جاۓ گا۔ تاہم بعض عازمین کو آج شب سے ہی منی منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاۓ گا باقی عازمین کی کل صبح سویرے سے روانگی عمل میں آئے گی۔
ہندوستان کے تمام عازمین کے لئے منی تک ٹرین سروس کی سہولت میسر ہے۔ عازمین کو خیموں کے نمبر سے واقف کرواتے ہوئے ٹوکن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح ٹرین کے ٹکٹ اور قربانی کے ٹوکن بھی دے دیئے گئےہیں۔ خیموں کے شہرمنی میں سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔صدر نشین حج کمیٹی نے بتایا کہ خادم الحجاج مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کی یومیہ رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
حسب ہدایت وہ ہر بلڈنگ میں مقیم عازمین سے ان کے کمروں تک پہنچ کر ملاقات کرر ہے ہیں اور ان کی خیریت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائیل بھی دریافت کررہے ہیں۔ جن عازمین کو وھیل چیر کی ضرورت تھی ان کو وھیل چیر بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے بتایا کہ ضلع منجر بال سے تعلق رکھنے والے حاجی جناب خواجہ معین الدین عمر 3 6 سال 2 جولائی کو ہاتھ روم میں گر گئے تھے اور ان کو فریکچر آ گیا۔
 خادم الحجاج نے ان کو فوری دواخانہ منتقل کیا ۔کل مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل میں ان کی سرجری انجام دی گئی ۔ اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ ابھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ خادم الحجاج ان سے مسلسل ان سے ربط میں ہیں ۔ ان کو ایمبولنس کے ذریعہ میدان عرفات لایا جاۓ گا۔
اس دوران سعودی عرب کے قومی مرکز موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں چہارشنبہ سے ہفتہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری (اولے ) اور گردآلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کا اثر مکہ مکرمہ پر بھی پڑے گا اور وہاں جمعہ اور ہفتہ کو بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔