نئی دہلی :8؍جولائی
(زیڈ این ایم ایس)
اتراکھنڈ کے رام نگر میں آج ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہےجہاں سیاحوں سے بھری بے قابو ندی کاردریا عبور کرتے ہوئے ڈھیلا ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ معلومات کے مطابق کار میں سوار 11 میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ایک لڑکی اور ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔
اتراکھنڈ کے رام نگر میں جمعہ کی صبح سیاحوں سے بھری ایک کار بے قابو ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں 11 افراد ندی میں بہہ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف سمیت پولس انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 9 لوگوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لڑکی اور ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں رہنے والے 11 لوگ ارٹیگا کار میں اتراکھنڈ کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے گئے تھے۔ اسی دوران آج صبح تقریباً 5 بجے ان کی کار رام نگر میں ڈھیلا ندی کے قریب پہنچی۔ موسلا دھار بارش سے ندی اوور فلو ہو گئی تھی اور پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا تھا۔
Uttarakhand | 9 died, 1 girl rescued alive and about 5 trapped after a car washed away in Dhela river of Ramanagar amid heavy flow of water induced by rains early this morning, confirms Anand Bharan, DIG, Kumaon Range pic.twitter.com/Fl3CLowGCK
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) July 8, 2022
اس کے باوجود ڈرائیور نے احتیاط نہ برتی اور تیز رفتاری سے گاڑی کو کراس کرنا شروع کر دیا۔ لیکن تیز بہاوکی وجہ سے سیاحوں سے بھری گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھی اور دریا میں گر گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر مقامی پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے امدادی کام شروع کر دیا۔
لیکن کار میں سوار تمام افراد پانی میں بہہ گئے۔ عجلت میں آس پاس کے علاقوں کو اطلاع دی گئی اور ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا۔ اس دوران ریسکیو ٹیم نے کچھ ہی دیر میں 22 سالہ لڑکی اور ایک خاتون کو بچالیا جب کہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
