نلگنڈہ میں مکان کی دیوارمنہدم ہونے سے ماں بیٹی کی موت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
نلگنڈہ: 8؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع نلگنڈہ کے مستقر پدم نگر میں جمعہ کی اولین ساعتوں میں ایک دالخراش واقعہ پیش آیا شدید بارش کی وجہ سے کے مکان کی دیوارمنہدم ہونے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعہ کی صبح ان کے کرائے کے مکان کی دیوار اچانک ان پر گر گئی تب یہ ماں اوربیٹی محوخواب تھیں بستر پر سوئی ہوئی خاتون اور بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ نلگنڈہ میں آدھی رات کے بعد زبردست بارش ہو رہی ہے۔
مہلوکین کی نادیکوڈی لکشمی (42) اور اس کی بیٹی کلیانی (21)  کی حیثیت سے شناخت کی گئی جوہ آندھرا پردیش کے سریکاکولم سے نلگنڈہ ذریعہ معا ش کے لئے منتقل ہوئے تھے اور ریلوے کارکنوں کے لیے کھانا بنا کر روزی کما رہےتھے۔ کلیانی کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نلگنڈہ کے سرکاری جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔
کٹنگور، پیداوورا، تروملگیری (ساگر)، گرورامپوڈے، شالیگورام، نامپلی، میریالگوا اور اڈاویدیولاپلی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔