دیوبند، 10؍ مئی
(رضوان سلمانی)
اترپردیش سکھ فورم کی میٹنگ میں صوبہ پنجاب میں خالصتان مدعے کو لے کر بنائے جارہے تنازعہ پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو تحریر بھیج کر خالصتان مسئلہ پر بھڑکائو ویڈیو شائع کرنے پر پنجاب اور ملک کا ماحول خراب کرنے والے یوٹیوب چینلوں پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ریلوے روڈ پر واقع دفتر پر منعقدہ میٹنگ میں فورم کے چیئرمین من موہن سنگھ نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ خالصتان مدعے کو ہوا دے کر ہندو اور سکھوں کو لڑاکر پنجاب کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پٹیالہ میں پیش آیا واقعہ بھی خالصتانی حمایت کرنے والے اور شیو سینا کے لیڈر کی سوشل میڈیا پر جاری بیان بازی کی وجہ سے پیش آیا ۔
فورم کے سکریٹری گرجوت سنگھ سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے پنجاب کا ماحول خراب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل اپنی شہرت بڑھانے کے لئے بنا سوچے سمجھے خالصتان کے حمایتی اور مخالفین کے ویڈیو کو بڑھا چڑھاکر پوسٹ کررہا ہے جس پر نوجوان نسل بنا سوچے سمجھے کمینٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیو سے پنجاب کا ماحول خراب ہورہا ہے، گرجوت سنگھ سیٹھی نے کہا کہ غیرملک میں بیٹھ کر ملک کے خلاف زہر اگل رہے گرپرنت سنگھ پنّو کی ویڈیو کو بھی ایسے یوٹیوب چینل زور شور سے چلا رہے ہیں ، ان کی یہ حرکت ملک کو توڑنے کی کوشش میں ایک قدم ہے۔
فورم کے عہدیداران نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھیج کر خالصتان مدعے پر بھڑکائو بیان اور ویڈیو چلاکر پنجاب کا ماحول خراب کررہے یوٹیوب چینلوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران سیٹھ کلدیپ کمار، اوتار سنگھ، ہرپال سنگھ ، بلدیپ سنگھ، ہریندر سنگھ بیدی، امر دیپ سنگھ، منندر سنگھ ، ہر جیت سنگھ وغیرہ موجود رہے۔