گستاخ رسولﷺ نوپور شرما ۔نوین جندال کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

تازہ خبر تلنگانہ

مسلمان کورٹلہ کا مرکزی حکومت سے مطالبہ۔کل جماعتی قائدین کی عہدیداروں کو یاداشت

کورٹلہ 13/ جون
(زین نیوز)
کورٹلہ  محمد انور صدیقی سینیرجرنلسٹ کورٹلہ کی قیادت میں مسلم قائدین کا ایک وفد جن میں محمد نعیم الدین ناظم جماعت اسلامی ضلع جگتیال جناب مجیب الر رحمن صدر جمعیت علماء کورٹلہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگا سیاست جناب محمد نعیم نائب صدر کانگرس پارٹی کورٹلہ ٹی آرایس پارٹی قائد عبدالر رحیم محمد مسیح الدین شجاعت علی ایس ایف آئی ضلع سکریٹری نظام یوتھ صدر وسکریٹری اسلم اکرم اللہ خان ‘جرنلسٹ صلاح الدین مصور‘ بی جے پی قائد شعیب اکمل طاہر ماجد ایڈوکیٹ فصیح کے علاوہ دیگر مسلم قائدین شامل تھے دفتر سرکل انسپکٹر آف پولیس روانہ ہوئے اور وہان راج شیکھر راجو سی آی کو ایک میمو رینڈم دیا گیا ۔

بعد ازاں یہ وفد دفتر رینو ڈیوزن پہنچ کر کورٹلہ نائب تحصلدار عبدالقدیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پرمطالبہ کیا گیاکہ  گستاخ رسول بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق قومی ترجمان جس نے حضورکی شان میں گستا خی کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اس موقع پر دفتر آڈی آو پر کی گی تقریر میں جناب محمد نعیم الدین ناظم جماعت اسلامی ضلع جگتیال مفتی مجیب الرحمن‘ عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست محمد انور صدیقی نامہ نگار راشٹریہ سہارا ‘ایڈوکیٹ محمد فصیح نے  بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما اورنوین جندال‘ ریاستی صدر بی جے پی و رکن پارلیمنٹ کریمنگر مسٹر بنڈی سنجے نے اسلام و مساجد کو مسمار کر نےکی دھمکی دیتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی وہیں حلقہ گوشہ محل بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نےحضرت غریب نوازؒکی شان میں گستا خی کی ہےانکے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کے ان ریمارکس سے ناصرف ہندوستان کے مسلمانوں کے بلکہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جو امن و شانتی کا گہوارا ہے جہاں برسوں سے ہندو مسلم سکھ و عیسائی امن و بھائی چار گی کے ساتھ زندگی گزار تے آرہے ہیں نوپور شرما۔نوین جندال۔ اور جیسے کئی بی جے پی قائدین اسلام اور مسلمانوں کے نفرت آمیز‘ خلاف بھڑکاؤ ‘ بیانات دیتے ہوئے ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں ۔

نوپورشرما نوین جندل اور ان جیسے قائدین جو آئے دن اسلام و مسلمانوں کے خلاف زہر اگل تے ہوئے اس ملک کی گنگا جمنا تہذیب کو مکدر کر نے پر تلے ہوئے ہیں لیکن حضور کی ذات مبارک مسلمانوں کے لئے اپنی عزت و عابروُجان ومال ماباپ اور دنیا کی ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے مسلمان سب کچھ برداش کر سکتا ہے لیکن نبیؐ کی شان میں کی گئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ۔

وزیر عظم نریندرمودی کو چاہیے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کر تے ہوے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسے وابستہ ہندو تنظیموں آرایس ایس بجرنگ ‘ وشواہندو پریشد پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کرئے۔ بصورت دیگر فرقہ پرست عناصر پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ملک کے حالات  بدتر ہو جائینگے۔ اس موقع پر آرڈی او آفیس کورٹلہ پر سی آی راج شیکھر راجو کی نگرانی میں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔