والدین سے داخلہ دلوانے کی اپیل
نظام آباد
(پریس نوٹ)
شہر نظام آباد کے اکثریتی علاقہ آٹو نگر ٹیلفون کالونی ودیگر محلہ جات کے مسلمانوں کو اطلاع دی جاتی ہیکہ ادارہ بیت المال میں جہاں اور بہت ساری ملی افلاحی خدمات انجام دی جاتی ہیں وہیں دینی خدمات کے لےء بچوں اور بچیوں کے لےء روزآنہ بعد نماز فجر تا دیڑھ گھنٹہ دینی تعلیم نورانی قاعدہ مع تجوید ناظرہ قرآن وحفظ کلام پاک اور دین کی ابتدای بنیادی باتوں عوائد واخلاقیات کی تعلیم کا آغازکیا جارہا ہے
ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ موجودہ دور میں آنے والی نسل نو کے ایمان وعقائد کی حفاظت بہت لازم ہوچکی ہے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم وتربیت پر توجہ دینا بہت اہم ہوچکاہے اس لےء تمام ہی مسلمانوں سے درخواست کی جاتی ہیکہ اپنے اپنے بچوں کا ضرورداخلہ کرواکر ادارہ بیت المال کی خدمات سے استفادہ فرمائیں
اس عظیم محنت کے لےء ماہر جید اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی سکریٹری اصلاح معاشرہ مولانارشد علی قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کے علاوہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری حافظ راشد استاد ادارہ تنظیم المکاتب جناب ادریس مرزا صاحب جناب مرزاعظیم اللہ بیگ مرزاندیم اللہ بیگ مرزاعصمت اللہ بیگ مرزا رفیع اللہ بیگ صاحب ودیگر ذمہ داران موجودتھے