خواتین وقت کی قدرکریں اور اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں

تازہ خبر تلنگانہ

مولانا سید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کا خواتین سے خطاب

اقتباسات
از:  مفتی عبدالمبین قاسمی
سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی  جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد

اصلاح معاشرہ کمیٹی نظام آباد کا پہلا پروگرام مسجد آمنہ بلقیس واقع دھرم پوری ہلز نظام آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوے مولاناسید سمیع اللہ نے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو بے حیثیت سمجھا جاتا تھا ان کو مس یوز کیا جاتا تھا ان کو بے وقعت جان کر ان کے جملہ حقوق کو یکسر نظرانداز کردیا جاتا تھا یہاں تک کہ باپ کی وراثت سے بھی ان کو محروم کردیا جاتا تھا
لیکن اسلام نے انسانیت کو بتلایا کہ عورت ایک قابل احترام جنس ہے اللہ پاک نے زینت کائنات بنایا وجودزن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اللہ پاک نے اس دنیا جہاں میں عورت کو ایک مقام دیا ماں کے روپ میں ہوں تو اس کے قدموں تلے جنت بتلای بیٹی کے روپ میں ہوں تو اس کی عمدہ تعلیم وتربیت کو دخول جنت کا ذریعہ قراردیا بہن کی شکل میں ہوں تو اس کے ساتھ حسن اخلاق وحسن کردار پر ثواب واجر کا وعدہ فرمایا بہرحال تحت الثری سے اٹھاکر ثریا تک پہونچادیا

عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقام ومرتبہ کو سمجھیں اپنے آپ کو ہر قسم کی برائیوں اور خرابیوں سے اجتناب کرکے اللہ کو راضی کرنے والے اعمال کرلیں دنیا کی اس زندگی کو غنیمت سمجھیں اپنے شوہر کی فرمانبرداری کو لازم کرتے ہوے اولاد کی تعلیم وتربیت پر توجی دیں اس لےء کہ حدیث پاک میں آتا ہے
مانحل والد ولدا افضل من نحل ادب حسن
کسی باپ نے اپنی اولاد کو عمدہ تعلیم اور اچھے اخلاق سے بہتر کوی تحفہ نہیں دیا اس لےء بچوں کو دنیا کہ اعلی سے اعلی تعلیم کے ساتھ دین کی ابتدای بنیادی باتوں سے واقف کرانے کی فکر کریں

خواتین بطور خاص معاشرہ کی صلاح وفلاح میں ایک عمدہ اور اعلی کردار نبھاسکتی ہیں صالح معاشرہ کی تشکیل عورتوں کی جانب سے ہوں تو وہ کامیاب ہوسکتی ہے چونکہ عورت کی گود ہی سے نئ نسل تیار ہوتی انکی ذہنیت وہیں سے پروان چڑھتی ہے اسی وجہ سے محاورہ زبان عام وخاص ہیکہ ماں کی گود بچوں کی اولین درسگاہ ہے

اس لےء جمعیۃ علماء کی یہ اصلاح معاشرہ کمیٹی چاہتی ہیکہ زیادہ سے زیادہ خواتین ہمارے پروگرام سے استفادہ کریں اور یہاں سے حاصل ہونے والے علم اور پیغام کو دوردورتک پہونچائیں

موجودہ دور میں مسلمان خواتین کے اندر ارتدادعام ہوتا جارہا ہے بے دینی روز بی روز بڑھتی ہوی نظر آرہی ہے حیاء اور عفت تو براے نام رہ گیء ہے ان سب خرابیوں کی بنیادی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ علم دین سے دوری ہے

اس لےء ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم اپنے اوقات کا صحیح استعمال کریں اپنے آپ کو اپنی اولاد کو علم دین سے آراستہ کریں جگہ جگہ دینی مکاتب قائم کرکے علماء کرام محنت کررہے ہیں ان سے استفادہ کریں
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عمل وطاقت فہم عطاء فرماے
آمین بجاہ سید المرسلین