ادارہ اوراساتذہ اداہ کی جانب سے تہنیتی تقریب سے
ناظم ادارہ مولاناسید سمیع اللہ ومولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کا خطاب
ناظم ادارہ ونائب ناظم مولانا آصف صاحب کے بشمول دیگر ساتھیوں کی جانب سے شال پوشی ومبارکباد
نظام آباد: 3؍فروری
(پریس نوٹ)
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی استادعربی ادارہ مظہرالعلوم کو خادمین امت کی جانب سے آج ادارہ مظہر العلوم کے لائبریری ہال میں تہنیتی تقریب منعقد کی گیء جس میں ادارہ کی عظیم خدمات کا ذکرکرتے ہوے کہاکہ گذشتہ 32سال سے یہ ادارہ دینی تعلیمی وتربیتی ہمہ جہات خدمات انجام دیتا آرہا ہے ادارہ کی ہر وقت یہی خصوصیت رہی اور آج بھی ادارہ اسی طرز کی محنت کرتے ہوے طلباء کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیتا آرہا ہے

پوری ریاست میں اس کا فیض عام اور جاری ہے ادارہ کا ایک ایک استاد اپنی جگہ ایوارڈ یافتہ وتربیت یافتہ ہے جو مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ ومولانا آصف صاحب قاسمی کی شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں کا ثمرہ ہے اس موقع پر اپیل کی گئی کہ شعبہ حفظ وعالمیت کی تعلیم وتربیت کے لےء ماہر وسینیر اساتذہ کرام سے استفادہ کریں
مولاناسید سمیع اللہ نے کہا کہ مولاناولی اللہ قاسمی نے ایک ایک طالب علم کو نکھارااور محنت کرکے ہیرا بنایا ہے اور عبدالقیوم شاکر صاحب کی استقامت اور جم کر محنت کرنے پر آج جو ایوارڈ دیاگیا ہےوہ یقینا اس کے حقدار ہیں اورایوارڈ دینے والوں اور موصوف کا نام پیش کرنے والوں نے پوری امانت داری کے ساتھ حقدار کو حق دیا ہے

اس موقع پر مولاناعمرپاشاہ مظاہری حافظ فیاض مخدوم حافظ امتیاز حافظ شجاعت علی اظہر حافظ عبدالعلی عارف نے گل پوشی وشال پوشی کرتے ہوے مبارکباددی مفتی عبدالمبین قاسمی مولاناارشد علی قاسمی مولاناعبدالصمد حسامی مولاناابرار قاسمی مولاناعاطف ایوبی مولانا مفتی ماجد مفتی محمود مولانا عبدالصمد حافظ عبدالولی حافظ عبدالرحمان حافظ مرزازبیر بیگ مفتی سہیل مفتی زبیر ودیگر اساتذہ کرام نے مبارکباددی اس موقع پر مولاناآصف صاحب قاسمی نے دلی مبارکباددیتے ہوے شال پوشی کی اور مزید ترقیات کی دعاء دی
